*الحمدللہ آج بتاریخ 27 اکتوبر بروز بدھ حج ہاوس چیننئ میں امارتِ شرعیہ ہند کے زیراہتمام محکمہ شرعیہ کا دو روزہ تربیتی پروگرام صبح 10بجے شروع ہوا۔* جس میں تامل ناڈو کے مختلف علاقوں سے حضرات علماء کرام شریک ہوۓ۔ استقبالیہ کلمات حضرت مولانا روح الحق صاحب ( نائب امیر شریعت) تامل ناڈو نے پیش کیا۔ اس کے بعد حضرت مولانا مفتی اشفاق احمد صاحب قاسمی ( نائب امیر شریعت اترپردیش ) محکمہ شرعیہ کی افادیت اور ضرورت پر خطاب فرمایا۔ بعدہ مفتی اسعد الدین صاحب ( ناظم امارتِ شرعیہ ہند دہلی ) نے امارتِ شرعیہ ہند کی تاریخ اور طریقہ کار پر پراجکٹر کے ذریعہ روشنی ڈالی۔ پہلی نشست کی کلیدی خطاب حضرت مولانا مفتی سید سلمان صاحب منصور پوری ( نائب امیر شریعت ہند) نے پُر مغز خطاب فرمایا۔ آخر میں جماعت العلماء صبائی کے صدر حضرت مولانا خواجہ محی الدین صاحب باقوی نے بزبان تامل خطاب فرمایا۔۔۔ *آج کے اس پروگرام میں جمعیتہ علماء تامل ناڈو کا ویب سائٹ حضرت مولانا مفتی سید سلمان صاحب منصور پوری دامت برکاتہم کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔۔۔* *اس ویب سائٹ کی لنک نیچے سینڈ کیا جا رہا ہے* *بندہ رفیق جلال غفرلہ* *سیکریٹری میڈیا انچارج جمعیتہ علماء تامل ناڈو*





