دو روزہ ورکشاپ برائے مثالی اضلاع, جمعیۃ علماءہند – (زون1)کا اجلاس
مورخہ 15/ 16/جولائی 2023 بروز ہفتہ, اتوار۔ بمقام مسجد عالمگیر عید گاہ گٹالہ بیگم پیٹ مادھا پور حیدرآباد میں زیر نگرانی پاسبان ملت حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب دامت برکاتہم صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش
زیر قیادت: قائد جمعیۃ حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب دامت برکاتہم صدر جمعیۃ علماء ہند منعقد ہوا۔
اس اجلاس میں مرکزی قائدین قائد جمعیۃ جانشین فدائے ملت حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب دامت برکاتہم العالیہ صدر جمعیۃ علماء ہند حضرت مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی دامت برکاتہم۔ جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء ہند اور حضرت مولانا بدر الدین اجمل صاحب دامت برکاتہم صدر جمعیۃ علماء صوبہ آسام ۔ مولانا ابراہیم صاحب صدر جمعیۃ علماء کیرالہ, مولانا حاجی حسن صاحب جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء صوبہ تملنا ڈو, مولانا شمس الدین بجلی جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء صوبہ کرناٹک, مولانا حسن صاحب صدر جمعیۃ علماء صوبہ گوا,نیز 6/ صوبہ گوا, کرناٹک, کیرالہ, تملنا ڈو, تلنگانہ, آندھرا پردیش, کے مثالی اظلاع کے منتخب مندوبین اور زمہ داران نے شرکت کی۔
اجلاس کے پہلے دن قائد جمعیۃ حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب دامت برکاتہم صدر جمعیۃ علماء ہند نے تمام مسلمانوں خصوصاً نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا پانچ صفات اپنے اندر پیدا کرلیں دنیا کی کوئی طاقت آپ کا مقابلہ نہیں کر سکتی، *
(۱) کھانے پینے کا دھیان رکھیں ،
(۲) روانہ ۲۰منٹ ورزش اور سیر و تفریح کو اپنے اوپر لازم کرلیں ،
(۳) غور وفکر کی عادت ڈالیں اور مطالعہ ضرور کریں ،
(۴)ذکر و تلاوت کا اہتمام کریں ،
(۵)اور معاف کرنے کی عادت ڈالیں، فرمایا جس نے اپنے اندر یہ صفات پیدا کرلی دنیا کی کوئی طاقت اس کو ہرا نہیں سکتی ہے ،
ان دو روزہ اجلاس میں جمعیت علماء کے اکابرین نے جمعیت کے موجودہ کارکردگی اور خدمات مثلاً جمعیت اوپن اسکول، دینی تعلیمی بورڈ ،جمعیت یوتھ کلب،اسی طرح اصلاح معاشرہ جیسے خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے حضرات علماء کرام سے معاون بننے اور بنانے کی اپیل کی ۔ حضرت مولانا محمد عبد القوی صاحب مدظلہ صدر دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش نے مکاتب کی اہمیت اور اس کی افادیت پر خطاب فرمایا۔اس اجلاس میں نوجوانوں کے دلوں میں ایک روح پھونکنے اور ان کے اندر کچھ کر گزرنے کا جذبہ بیدار کرنے والی شخصیت حضرت مولانا مفتی ڈاکٹر ساجد صاحب فلاحی دامت برکاتہم العالیہ نے بھی شرکت کی، اور ایک قائد کے اندر کن صفات کا ہونا ضروری ہے اس پر بھرپور روشنی ڈالی ۔اور احساس کمتری سے نکلنے کے طریقہ و ترکیب خوبصورت مثالوں ومحاوروں کے ذریعہ سمجھایا اس موقع پر میں قارئین سے اپیل کرونگا کہ وہ حضرت کا یوٹیوب چینل دیکھیں اور سبسکرائب کریں جس میں حضرت مفتی صاحب نے بہت ساری ویڈیوز اپلوڈ کی ہے جس سے اپنے بچوں اور شاگردوں کو موٹیویٹ کیا جاسکتا ہے اور خود بھی استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے ،
آخر میں حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب مدظلہ صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش کی جانب سے حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا نے تمام ہی مہمان اور حاضرین سے کہا کہ ہم ممنون و مشکور ہیں آپ تمام کے آپ حضرات نے دور دراز سے اپنا قیمتی وقت فارغ فرماکر یہاں تشریف لائے آپ نے اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ کی ٹیم اور جمعیۃ علماء کی جانب سے تشریف لائے مہمان مولانا یاسین جہازی صاحب, مولانا مفتی ذاکر صاحب, مفتی شعیب صاحب,اور مقامی علماء کرام مولانا عبدالرحمن محمد میاں خطیب مسجد عالمگیر عیدگاہ گٹالہ بیگم پیٹ, مولانا محمد مصباح الدین صاحب حسا می صدر دینی تعلیمی بورڈ گریٹر حیدرآباد وصدر جمعیۃ علماء حلقہ ٹولی چوکی, مولانا حافظ محمد عمر صاحب سکریٹری جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد, مسجد عالمگیری عیدگاہ گٹالہ بیگم پیٹ مادھا پور کے تمام انتظامیہ خصوصاً، مسجد کے صدر جناب نواز احمد خان صاحب؛ مینجر ریاض صاحب، اور اس پروگرام کے تمام معاونین کا شکریہ ادا کیا۔