الحمدللہ بحکم صدر محترم قائد جمعیت حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب دامت برکاتہم ویاناڈ سیلاب متاثرین کیلئے 30 مکانات اور ایک مسجد کا سنگ بنیاد حضرت مولانا عبد المجید صاحب عمت فیوضہم امیر شریعت و نائب صدر جمعیت علماء تامل ناڈو کے دست مبارک سے رکھا گیا
اس مبارک پروگرام میں جمعیت علماء کیرلہ کے صدر محترم مولانا ابراہیم صاحب بہت ہی شاندار اور منظم پروگرام کا انعقاد فرمایا
اس موقعہ پر جمعیت علماء تامل ناڈو کے ناظم اعلیٰ الحاج حسن احمد صاحب تنظیم المساجد تامل ناڈو کے صدر الحاج بشیر احمد صاحب حرمین ٹرسٹ کے چیرمین الحاج محمد رفیع صاحب پروسواکم جمعہ مسجد کے سکریٹری الحاج شاہ الحمید صاحب مولانا خطیب احمد سعید صاحب مفتی امتیاز صاحب آمبور جناب عارف اللہ صاحب اہل سنت والجماعت آمبور کے نائب صدر مدیکار اشفاق احمد صاحب مولانا ناصر صاحب حاجی مصطفی صاحب حاجی بیگ صاحب فاروق صاحب نے تامل ناڈو سے شرکت فرمایا تھا
جمعیت علماء کیرلہ کے ناظم اعلیٰ مولانا مجیب صاحب خازن مولانا طلحہ صاحب اور دیگر جمعیت کے ورکرس شریک پروگرام رہے
اور خاص طور پر اس علاقے کے کانگریس MLA جناب صدیق صاحب اور ان کے رفقاء کا بھی تعاون رہا
تامل ناڈو جمعیت علماء کی تیسری قسط میں خطیر رقم آمبور ویلور اور مدورائ کی مولانا ابراہیم صاحب کے حوالے کی گئ
اخیر میں حضرت امیر شریعت کی دعا سے پروگرام اختتام کو پہونچا
بندہ حافظ محمد رفیق جلال غفرلہ
سکریٹری شعبہ تنظیم وترقی جمعیت علماء تامل ناڈو
01-09-2023