جمعیۃ علماء ٹمل ناڈو اور کرناٹک کا وفد کیرالا پہونچا
الحمد للہ بحکم صدر محترم قائد جمعیت حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب دامت برکاتہم ویاناڈ سیلاب متاثرین کے لئے ٹمل ناڈو میں وصول کی گئی جملہ رقم آج 22/08/24 بروز جمعرات حاجی حسن احمد صاحب ( جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ٹمل ناڈو ) نے مولانا ابراہیم صاحب صدر جمعیۃ علماء کیرلا کے حوالے کۓ۔
الحمدللہ کیرالا کے ایک صاحبِ خیر نے سیلاب متاثرین کے لۓ سوا ایکڑ زمین جمعیۃ علماء ہند کو وقف کی ہے۔ ان شاءاللہ اس رقم سے بہت جلد اس جگہ مکانات اور مسجد کی تعمیر شروع کی جاۓ گی
اس موقع پر حاجی بشیر احمد صاحب ( نائب صدر جمعیۃ علماء ٹمل ناڈو، وصدر تنظیم المساجد فیڈریشن چیننئ ) حاجی رضوان احمد صاحب ( خازن جمعیۃ علماء ٹمل ناڈو) سلطان عارف صاحب ( نائب خازن جمعیۃ علماء ٹمل ناڈو) موجود رہے۔ ان شاءاللہ مزید بقیہ رقم بہت جلد پہونچایا جاۓ گا
اسی طرح اس موقع پر جمعیۃ علماء کرناٹک کی جانب سے خطیر رقم مفتی شمس الدین بجلی صاحب ( جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کرناٹک ) نے مولانا ابراہیم صاحب صدر جمعیۃ علماء کیرالا کے حوالے کۓ۔ اس وفد میں مفتی حسین احمد صاحب، مولانا عمر صاحب، اور تفھیم اللہ صاحب شریک رہے
📝 بندہ حافظ محمد رفیق جلال غفرلہ
سکریٹری شعبہ تنظیم وترقی جمعیۃ علماء ٹمل ناڈو