بخدمت عالی مقام قابل صد احترام فقیه ملت، حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی و قاسمی صاحب حفظ الله ورعاه
( صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ )
پوری ملت اسلامیہ خصوصاً ہمارا یہ ملک اور ملک کے کونے کونے میں بسنے والے مسلمان آج جس نازک حالات سے دو چار ہیں، ایسے وقت میں حکمت و مصلحت پسندی کے ساتھ مسلمانان ہند کی عائلی ، شرعی قوانین کا تحفظ کرنے والی غیر سیاسی تنظیم
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ
کی قیادت ورہبری کے لئے آنحترم مدظلہ العالی کے پانچویں نئے صدر منتخب ہونے پر ہم خدام جمعیۃ علماء عمل ناڈو صمیم قلب سے ہدیہ تبریک اور آئندہ کامیابیوں کے لئے نیک خواہشات اور دعائیں پیش کرتے ہیں۔
اتفاق رائے سے ہوئے اس انتخاب پر ، بورڈ کے دیگر نومنتخب عہدیدارن اور اس کے قابل قدر بالغ نظر ارکان کو بھی ہم مبارک بادی پیش کرتے ہوئے رب کریم کی بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ پوری ملت اسلامیہ خصوصاً ہمارے ملک ملک میں بسنے والے مسلمان اور بورڈ کے لئے اس انتخاب کو خیر و عافیت اور اسلام کے کامیاب و روشن مستقبل کا ذریعہ بنائے ،تمام شرور وفتن سے محفوظ رکھے اور ہمارے اکابر علماء کرام کے سایہ عاطفت کو دراز سے دراز فرمائے ۔ آمین
والسلام
H.B. حسن احمد آمبوری
(جنرل سکریٹری جمعیتہ علما عمل نادڈ)