Jamiat Youth Club – جمعیت یوتھ کلب تاملناڈو

News February 26, 2022 admin

Jamiat Youth Club – جمعیت یوتھ کلب تاملناڈو

باسمه تعالی

جمعیۃ علماءملناڈو کے زیر اہتمام جمعیۃ یوتھ کلب کا تعارفی و تربیتی پروگرام

الحمد لله

مورخه ۲۶ فروری ۲۰۲۲ ء بمطابق ۲۴ ؍ رجب المرجب ۱۴۳۳ ھ کو شہر مدراس کے ایک مشہور دینی ادارہ “جامعہ قاسمیہ عربی کالج ” ، منٹ ماڈرن سیٹی ، والڈ واشر مین بیٹ میں جمعیۃ علما ہملناڈو کے زیراہتمام جمعیۃ یو تھ کلب کا تعارفی و تربیتی پروگرام منعقد ہوا۔ پروگرام کی صدارت حضرت مولانا منصور کاشفی صاحب دامت بر کاتہم صدر جمعیۃ علماء ملناڈو نے فرمائی۔ و ہیں نظامت کا فریضہ حضرت مولانا سعید باقوی صاحب ویلور دامت برکاتہم کنوبیز جمعیتہ یوتھ کلب عملناڈو نے بحسن وخوبی انجام دیا۔

پروگرام کا آغاز جناب قاری محمد انس صاحب استاذ جامعہ قاسمیہ عربی کالج کی خوبصورت آواز میں قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا۔

بعدۂ جامعہ ھذا کے دو طالب علم: توصیف احمد وعمر فاروق کی عدہ ترنم میں جمعیتہ کا ترانہ پیش کیا گیا۔ بعد ازاں پروگرام میں آئے ہوئے سبھی علماء کرام اور رضا کاران جمعیتہ (جن کی تعداد تخمین ۱۵۰ سے متجاوز تھیں) کی خدمت میں استقبالیہ کلام حضرت مولانا منصور کاشفی صاحب نے پیش کیا۔ پروگرام کے جمیع شرکا ء حضرات سے اول خطاب حضرت مولانا مفتی حسین معدنی صاحب دامت برکاتہم صدر جمعیتہ علماء بنگلور و ڈ شرک کمشنر یوتھ کلب کرناٹک نے فرمایا۔ جس میں حضرت والا مدظلہ نے اپنے خطاب میں مسلمانوں کو اپنے مذہب اسلام کو جو کہ دنیا و آخرت میں کامیابی وکامرانی کا سو فیصد ضامن ہے مضبوطی سے اسے تھامے رکھنے کی پرز در تلقین کی۔ پروگرام کا دوسرا کلیدی خطاب حضرت مولانا سید عاصم عبد اللہ صاحب دامت بر کاتہم رکن عاملہ جمعیۃ علماء ہند و نو بیز جمعیتہ یوتھ کلب جنوب ہند نے فرمایا۔ آپ نے اپنے اہم خطاب میں مسلمانوں کے چند اہم اور حساس قسم کے مسائل پر گفتگو فرمایا۔ بالخصوص جمعیتہ یوتھ کلب کی اہمیت ، ضرورت اور افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ہر شہر سے یوتھ کلب کیلئے نو جوان افراد تیار کرنے اور اسے جوڑنے کی دعوت دی۔ جس کا فوری اثر یہ رہا کہ پروگرام کے آخر میں تمام رضا کاران جمعیتہ نے آئندہ کیلئے بہتر عزائم لئے اور اس کا بر ملا اظہار بھی فرمائے۔

آخر میں پروگرام میں شریک ہونے والے بھی احباب کے حق میں دل کی اتاہ گہرائیوں کے ساتھ جامعہ قاسمیہ عربی کالج کے ناظم تعلیمات حضرت مولانا مفتی محمد الیاس صاحب مظاہری دامت برکاتہم نے گراں قدر کلمات تشکر پیش کیا۔ اور جمعیۃ کے زیر اہتمام اس طرح کے پروگراموں کیلئے اپنے جامعہ کے انتخاب پر بڑی خوشی کا اظہار فرمایا۔ بالآخر یہ پروگرام صبح 9 بجے سے آغاز ہو کر نماز ظہر کے عین قریب حضرت مولانا مفتی ظفر صاحب مظاہری دامت برکاتہم خطیب ، امام پریمیٹ مسجد چنائی کی دعاء مستجاب سے اختتام پذیر ہوا۔ نماز کی ادائیگی کے بعد جملہ شرکاء حضرات کیلئے جامعہ میں ظہرانہ طعام کا معقول بندوبست کیا گیا تھا۔

پروگرام میں مانند ستارہ کچھ قابل ذکر علماء کرام ومہمانوں عظیم یوں تھے۔ چینی سے حضرت مولانا مفتی مجاہد الاسلام قاسمی صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء ملناڈو ، الحاج انجینیر رضوان صاحب خازن جمعیة دھر ما پوری سے قاضی فضل کریم صاحب مولا نا اولیس صاحب پالا کوڈ سے مولانا کا شف جان صاحب ، حافظ عبدالرشید صاحب علماء ٹملناڈو، حاجی بشیر احمد صاحب، عارف سکندر صاحب، ڈاکٹر تمیم احمد قاسمی ، حضرت مفتی حسین صاحب قاسمی ، قاری نفیس احمد صاحب، حافظ آ تیمیم صاحب، مولانامحمد امین صاحب قاسمی اور مولا نا عمیر احمد صاحب۔ ادام اللہ ظلہ الکم ویلور سے مولانا اطہر صاحب۔ و شارم سے مولا نا عبدالمجید صاحب کاشفی آمبور سے مولانا ابرار صاحب ، مولانا جعفہ پرنامبٹ سے مولانا تنویر الحق صاحب، امتیاز صاحب وانمباڑی سے مولا نا مزمل صاحب کرشنگری سے مولانا الطاف صدیقی صاحب وند او اسی سے مولانا نور محمد صاحب۔ و غیر ہم

واضح ہو کہ یہ سب حضرات اپنے ساتھ اپنے اپنے شہر سے نوجوانوں کے ایک ایک وفد کے ساتھ شریک پروگرام ہوئے تھے۔ پروگرام کے جملہ انتظامی امور کو ہر طرح سے بہتر انجام دینے میں جامعہ قاسمیہ کے طلبہ واساتذہ کرام بالخصوص جامعہ ھذا کے مہتم حضرت مولانا مفتی مجاہد الاسلام صاحب قاسمی دامت برکاتہم اور حضرت مولانا مفتی محمد الیاس صاحب مظاہری دامت برکاتہم کی بڑی محنتیں اور کاوشیں رہیں ۔

فجزاهم الله احسن الجزاء 

والسلام والاحترام

ایچ ۔ بی ۔ حسن احمد

ناظم اعلیٰ جمعیۃ علماء ثملناڈو